پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم (پیووف) یومِ آزادیٔ پاکستان کی مناسبت سے اہلِ قلم، نوجوان لکھاریوں، طلبہ، مضمون نویسوں اور ادب سے محبت رکھنے والے احباب کو ایک منفرد ادبی مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ اگر آپ کے قلم میں وطن کی محبت، آزادی کی قدر اور مستقبلِ پاکستان کے لیے روشن خواب بستے ہیں تو یہ مقابلہ آپ ہی کے لیے ہے۔
آئیے۔۔۔! اپنے احساسات اور نظریات کو الفاظ کا حسین پیرہن پہنائیے اور اپنے قلم کے ذریعے آزادی کی حقیقی روح کو زندہ کیجیے۔
مضامین وصول کرنے کی مدت:
1 اگست 2026ء تا 12 اگست 2026ء
اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات، قیمتی کتب اور اسنادِ اعزاز سے نوازا جائے گا۔
بہترین مضامین اور کامیاب قلم کاروں کا تعارف پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کے آفیشل ویب بلاگ پر نمایاں طور پر شایع کیا جائے گا تاکہ ان کی تحریری صلاحیتیں وسیع حلقۂ قارئین تک پہنچ سکیں۔ یہ مقابلہ اپنے قلم کو ایک معتبر ادبی پلیٹ فارم پر متعارف کرانے، اپنی شناخت بنانے اور وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کا ایک خوب صورت موقع ہے۔ قلم اُٹھائیے اور اس کی روشنائی سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیجیے۔
اپنی تخلیقات ہمیں مقررہ تاریخ سے پہلے ارسال کیجیے اور اس ادبی مقابلے میں اپنی شرکت یقینی بنائیے۔
نوٹ : واٹس ایپ پر میسج بھیجنے سے پہلے ہمارے نام سے محفوظ لازمی کیجیے گا ، تاکہ مسائل پیش نہ آئیں۔
+923033413307

