پیووف (پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم) کا تعارف۔

پیووف آفیشل
0

پیووف یعنی پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم ایک ادبی، فکری اور تخلیقی پلیٹ فارم ہے، جس کی بنیاد 28 فروری 2022ء کو معروف کالم نگار اور لیکچرار جناب عدنان الیاس نے رکھی۔ فورم کے قیام کا بنیادی مقصد تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوانوں کو ایک ایسا مشترکہ اور باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں قلم کار ، شاعر ، ادیب ، صحافی ، محقق ، وائس اوور آرٹسٹ ، گرافک ڈیزائنر ، اور دیگر تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں ، ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور ترقی کے نئے مواقع حاصل کر سکیں۔ اس وقت اگرچہ مختلف رائٹرز فورمز موجود تھے ، تاہم جدید تقاضوں کے مطابق مختلف ادبی اور تخلیقی شعبوں کو یکجا کرنے والا ایک جامع پلیٹ فارم وقت کی اہم ضرورت تھا۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کا آغاز کیا گیا۔ فورم کا مقصد نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنا ، ان کی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنا ، مختلف تربیتی ورکشاپس ، ادبی نشستوں ، سیمینارز ، مشاعروں ، مقابلوں اور دیگر بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیووف نے اپنے سفر کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فورم نے متعدد نوجوان قلم کاروں اور دیگر تخلیقی افراد کی تربیت ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، جس کے نتیجے میں کئی باصلاحیت افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے۔ پیووف کا سفر دراصل صلاحیتوں اور تخلیقی جذبوں کو حقیقت کا روپ دینے کی ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نوجوان نسل علم اور تخلیق کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہم عزم رکھتے ہیں کہ ان شاء اللّٰہ آنے والے وقت میں بھی پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم مزید نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور انہیں قومی و عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے مواقع فراہم  کرتا رہے گا۔       

 ہمارا وژن

نوجوانوں میں ادبی اور تخلیقی شعور کو فروغ دینا ، انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا جہاں علم اور تخلیق کو قدر و منزلت حاصل ہو۔

ہمارا مشن

نوجوان اہلِ قلم ، فنکاروں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو تربیت ، رہنمائی اور مواقع فراہم کرنا ، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور معاشرے کی مثبت فکری و تخلیقی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انتظامی ڈھانچہ

پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کا انتظامی نظام دو بنیادی ستونوں پر استوار ہے ، جو ادارے کے نظم و ضبط ، مشاورت اور مؤثر کارکردگی کے ضامن ہیں۔

مرکزی مجلسِ مشاورت 

مرکزی مجلسِ مشاورت فورم کا اعلیٰ ترین مشاورتی اور نمائندہ ادارہ ہے ، جو تنظیم کی بنیادی روح اور اجتماعی دانش کی علامت کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مجلس تنظیم کے اہم معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی، پالیسی سازی میں مؤثر کردار ادا کرتی اور ادارے کے وسیع تر مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اجتماعی فیصلوں کی توثیق کرتی ہے۔ فورم کے آئینی استحکام ، تنظیمی وحدت اور ادارہ جاتی تسلسل کے فروغ میں مرکزی مجلسِ عامہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

مرکزی ذمہ داران

مرکزی ذمہ داران فورم کی انتظامی قیادت ہیں ، جن پر روزمرہ امور ، منصوبہ بندی اور ادارے کے مقاصد کی عملی تکمیل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ ذمہ داران باہمی مشاورت ، احساسِ ذمہ داری ، دیانت داری اور اجتماعی تعاون کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں تاکہ فورم کی ہر سرگرمی اپنے مقاصد کے مطابق مؤثر اور کامیاب انداز میں آگے بڑھ سکے۔ مضبوط قیادت اور منظم حکمتِ عملی کسی بھی ادارے کی ترقی کا بنیادی سرمایہ ہوتے ہیں اور مرکزی ذمہ داران اسی سرمایہ کے امین ہوتے ہیں۔

  • اس سے پرانی

    پیووف (پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم) کا تعارف۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
3/related/default