مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے دو مساجد کو نذرِ آتش کر دیا۔

پیووف آفیشل
0


 مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی آبادکاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد کو مبینہ طور پر نذرِ آتش کر کے شہید کر دیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی نے بتایا کہ آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے میں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں ’انتقام‘ کا لفظ بھی شامل تھا۔ فلسطینی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگائی اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے۔ 

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ جمعے کو گاؤں تل میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 4 فلسطینی شہید اور 2 اسرائیلی مردار ہوئے تھے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق 2026 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایسے 660 واقعات پیش آئے، جب کہ 2025 کے اسی عرصے میں یہ تعداد 405 تھی۔ فلسطینی حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 1185 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 250 بچے بھی شامل ہیں۔ صرف 2026 میں اب تک کم از کم 87 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 21 افراد مبینہ طور پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں شہید ہوئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
3/related/default